25 ستمبر 2013 - 20:30
سعودی عرب میں دو فوجی اہلکار ہلاک

سعودی عرب میں تربیتی مشقوں کے دوران فوجی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔

ابنا: سعودی عرب میں تربیتی مشقوں کے دوران فوجی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں  2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔اطلاعات کےمطابق دھماکہ سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے مشرق میں واقع خشم العان نامی تربیتی کیمپ میں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق مشقوں میں مصروف فوجی گاڑی بم پھٹنے سے جل کر خاکستر ہوگئی اور اس کے نتیجے میں دو سعودی فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔

دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

.......

/169